سٹی 42: کاہنہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن میں آگئی کاہنہ پولیس نے 48گھنٹےمیں 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں 3 اشتہاری ،2 منشیات فروش ،1 ناجائز اسلحہ رکھنےوالاشامل ہیں ، گرفتارہونیوالوں میں 2 ون ویلراور4دیگرملزم بھی شامل ہیں ، ملزموں کو دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
اشتہاری ملزم ٹیلی گراف ایکٹ کرایہ داری سمیت 7 مقدمات میں مطلوب تھے،ملزموں سے 1 کلو 500 گرام چرس اور پستول برآمد ہوئی ، دیگر ملزموں کیخلاف لڑائی جھگڑے اور ون ویلنگ کے مقدمات درج ہیں،ملزموں کیخلاف مقدمات درج ہیں ان کوانویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App