ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا لایا AI ٹرانسلیشن ٹولز، ویڈیوز اور ریلز کی زبان بدلنا ہوا آسان

میٹا لایا AI ٹرانسلیشن ٹولز، ویڈیوز اور ریلز کی زبان بدلنا ہوا آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایسے جدید ٹرانسلیشن ٹولز متعارف کرائے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی تیار کردہ ویڈیوز اور ریلز کو مختلف زبانوں میں منتقل کرسکیں گے۔

یہ ٹولز 2024 میں اعلان کے بعد اب باضابطہ طور پر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ صرف انگریزی اور ہسپانوی زبان کے لیے کام کریں گے، یعنی صارف ایک کلک پر انگریزی ریلز کو ہسپانوی اور ہسپانوی ریلز کو انگریزی میں تبدیل کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی ان ٹولز میں شامل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میٹا کی جانب سے ایک خصوصی فیچر صرف فیس بک صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ کسی ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کرسکیں گے۔ اس طرح ویڈیوز زیادہ زبانوں کے ناظرین تک پہنچ سکیں گی۔

اس کے ساتھ ایک نیا اے آئی lip-sync فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جب کسی ویڈیو کو ترجمہ شدہ زبان میں ایڈٹ کیا جائے گا تو ویڈیو میں موجود افراد کے ہونٹوں کی حرکت اسی زبان کے مطابق دکھائی دے گی۔ اس طرح دیکھنے والوں کو یہ احساس نہیں ہوگا کہ ویڈیو اصل میں کسی اور زبان میں تھی۔

کمپنی کے مطابق مستقبل میں میٹا ایسے فیچرز بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جن کی مدد سے مختلف زبانیں بولنے والے افراد رئیل ٹائم میں اے آئی کے ذریعے بات چیت کرسکیں گے۔ اس پیشرفت کو عالمی سطح پر کمیونیکیشن کا نیا باب قرار دیا جا رہا ہے۔