ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز

سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم :سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روزاعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجازپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

گزشتہ روز رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،امیدوار آج شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرو سکتے ہیں،ریٹرنگ افسر کل امیدواروں کی فہرست شائع کرے گااور23 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔

9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی ہال میں انتخابی میدان سجے گا۔