ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی کا سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

 پی سی بی کا سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

پروگرام میں ملک بھر سے400سےزائدسکول حصہ لیں گے,پہلےمرحلے میں تمام سکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی,پی سی بی کے60سےزیادہ کوچزتمام منتخب شدہ سکولزمیں ٹرائلز لیں گے,ستمبرکےتیسرےہفتےمیں400سےزائدسکولزکا40اوورزکاٹورنامنٹ شروع ہوگا,ون ڈےٹورنامنٹ کی بہترین100ٹیمیں ویکنڈ سکولز لیگ میں شرکت کریں گی.

ویکنڈ سکولز لیگ 2 روزہ میچز پر مشتمل ہوگی,ون ڈے ٹورنامنٹ کی چیمپئن سکول ٹیم بیرون ملک کا دورہ کرے گی,ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمر پی سی بی کے انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس میں شرکت کرینگے۔

 ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ سکولزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ساری فنڈنگ پی سی بی کرے گا، سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے بچے تعلیم کیساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے، پی سی بی ملک بھر میں 168 سکول گراؤنڈ آباد کرے گا۔