ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خراب موسم،  کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر  

خراب موسم،  کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ عملے کے رات ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکنے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ جس کے باعث پروازویں متاثر ہوئیں۔

 جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونےبوالی متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گیں، قومی ایئر لائن نے کراچی اسلام آباد پرواز پی کے 300 اور اسلام آباد کراچی پرواز پی کے 301 پہلے ہی منسوخ کر دی ہے۔

 کراچی سے رات بین الاقوامی پرازیں آپریٹ ہوئی لیکن مسافروں کی بہت کم تعداد ایئر پورٹ پہنچ سکی، سیکڑوں مسافر اپنی پرواز نہ لے سکے۔