ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی تیاری میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب کی جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی تیاری میں سرمایہ کاری کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی حکام کو دعوت دی ہے کہ وہ پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو میں کار سازکمپنی کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارسازکمپنی کےایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سےملاقات کی، ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی، مریم نوار   نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور  اسمبلنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر  مریم نوازکا کہنا تھا کہ  پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے تعاون کا خیر مقدم  کریں گے، لاہور اور  راولپنڈی کےدرمیان ہائی اسپیڈٹرین کےذریعے نئے دور  کا آغازکریں گے۔