ویب ڈیسک:پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
نہم کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45فیصد رہا۔امتحان میں 3لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے شرکت کی،ایک لاکھ 38 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے۔نہم کے امتحان میں ایک لاکھ 69 ہزار امیدوار فیل ہوئے۔
لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔
طلباء اپنے میٹرک پارٹ ون کے نتائج اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹس پر چیک کرسکتے ہیں۔