ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں  کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2512ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کی سطح پر آ گئی۔