لوک فنکار سائیں ظہور کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے، ہسپتال منتقل

Sain Zahoor falls on stage
کیپشن: Sain Zahoor falls on stage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کے معروف لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر  گر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹ لندن میں ایک کنسرٹ جاری تھا جس میں سائیں ظہور پرفارم کررہے تھے کہ اچانک وہ سٹیج پر گر گئے تاہم منتظمین کی جانب سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شاید شدید تھکاوٹ کے باعث سائیں ظہور بے ہوش ہوکر گرے تاہم ڈاکٹرز ابھی ان کا معائنہ کررہے ہیں،  لوک فنکار اب تک ہوش میں نہیں آئے۔