مانیٹرنگ ڈیسک: رکشہ پر سوار لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکے کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ مینار پاکستان کے بعد ایک اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔
Where are ALL those men and women who were spitting hate in a Space last night??? Are these women TiKTokers too?? What did they do to invite such behavior?? Are women safe? Is anyone listening? ????????pic.twitter.com/y3zqmHzGLv
— Asma Ali Zain (@asmaalizain) August 20, 2021
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔