ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان پر 13 اگست کی رات 2 بجے کیا ہوتا رہا?

مینار پاکستان پر 13 اگست کی رات 2 بجے کیا ہوتا رہا?
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    میڈیا کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کے ساتھ بیمانہ زیادتی کرنے والا ہزاروں افراد کا ہجوم  دو دن تک  تخریبی کاروائیاں کرتا رہا اور حکومت اور انتظامیہ سوتی رہی۔

13 اگست کی رات کو ایک بڑے ہجوم نے مینار پاکستان کے گیٹ نمبر 5 کا تالہ توڑا  اور  2 بجے کے بعد  اسی ہجوم نے 3 سیکیورٹی گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک لیڈیز کیبن اور موٹر سائکل کو آگ لگائی گئی۔ لوگوں پر پتھر پھینکے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ کئی نئی ویڈیوز  سامنے آرہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یوم آزادی پر مینار پاکستان جانے والی بہت ساری  فیملیز کی خواتین سے بدتمیزی کے کئی واقعات ہوئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے اوباش نوجوانوں کے گروپ بہت عرصے سے اس قسم کی حرکتیں کرتے آرہے ہیں لیکن لوگ اپنی عزت کے خوف سے ان واقعات کو پبلک ہونے سے گھبراتے ہیں۔