ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشہ پر بیٹھی لڑکی سے نوجوان لڑکے کی نازیبا حرکت، ویڈیو وائرل

رکشہ پر بیٹھی لڑکی سے نوجوان لڑکے کی نازیبا حرکت، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:   سانحہ مینار پاکستان  کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اسی دوران  اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی  طرف آنے والے نوجوانوں  کو روکتی ہے۔

وائرل  ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے  یہ واضح طور پر  نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ویڈیو کس شہر اور مقام کی ہے تاہم ممکنہ طور پر یہ واقعہ بھی  جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں پیش آیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور فوری طور پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔