علی ساہی:پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ترقی پانے والے 40ٹریفک وارڈنز میں بیجز،لیڈی وارڈنزمیں عیدی اورریٹائرڈہونے سینئرٹریفک وارڈنزکے اعزازمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ترقی پانے والے سینئروارڈنزکے اعزازمیں ہونے والی تقریب میں سی سی پی اولاہور ،سی ٹی او کیپٹن ریٹائردلیاقت علی ملک ،ایس پی آصف صدیق، ٹریفک وارڈنز کے والدین اورعزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ترقی حاصل کرنے والے وارڈنزکوسی سی پی او، سی ٹی او اور والدین نے رینک لگائے ۔
سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ وارڈنز اورمحنت سے کا م کریں تاکہ ترقی کی مزیدمنزلوں سے ہمکنارہوسکیں۔تقریب میں لیڈی ٹریفک وارڈنز میں عیدی بھی تقسیم کی گئی،ریٹائرڈ ہونے والے سینئروارڈنز پر پھول نچھاور کیے گئے اور سی ٹی اوکی گاڑی میں بٹھاکر رخصت کیا گیا۔