ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں کار چوری کے 15 مقدمات درج

لاہور : رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں کار چوری کے 15 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہے۔ رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 3 کاریں چھینی گئیں، شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے 15 مقدمات درج کئے گئے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 2 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ صدر ڈویژن سے رواں سال ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔ا سکے علاوہ کار چوری میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ سول لائنز، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 3، 3 کاریں چور لے اڑے، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کار چوری کی ایک، ایک واردات رپورٹ ہوئی ۔