ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 اپریل کو رزاق اسٹیڈیم شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ، جسے عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر 27 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہدرہ میں جلسے کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری کو درخواستیں دی جا چکی ہیں۔ اس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست سپیشل سیکرٹری ہوم کو دی جانی چاہیے تھی کیونکہ قانون کے مطابق دادرسی کا مجاز فورم وہی ہے۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان لودھی نے مزید بتایا کہ درخواست گزار نے 8 اپریل کو چیف کمشنر کو بھی درخواست دی، اور قانون کے تحت متعلقہ حکام کو 15 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، جو مدت 23 اپریل کو مکمل ہوگی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سماعت کو 23 اپریل کے بعد تک ملتوی کیا جائے تاکہ مقررہ قانونی مدت مکمل ہو سکے۔عدالت نے  درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 25 اپریل کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے اور پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکے۔