ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک:سکولوں میں میاواکی جنگلات، گھاس اور ڈسٹ بنز کی تفصیلات طلب

سموگ تدارک:سکولوں میں میاواکی جنگلات، گھاس اور ڈسٹ بنز کی تفصیلات طلب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرتے ہوئے صوبے بھر کے سکولوں سے ماحولیاتی سرگرمیوں کی تازہ رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

 متعلقہ محکمہ کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر اندر مکمل رپورٹ جمع کروائیں۔ حکام نے سکولوں میں میاواکی جنگلات، گرین پیچز، گھاس کی تنصیب اور ڈسٹ بنز کی فراہمی سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔

اس کے علاوہ سکولوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب اور میاواکی فاریسٹ منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کی مکمل رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈیٹا ایکسل فارمیٹ میں ای میل کے ذریعے بھجوایا جائے تاکہ اعلیٰ حکام کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنانا اور سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔