شاہد ندیم سپرا: سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں جدید ترین گنبد کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ گنبد کی تعمیر آئندہ دو ماہ میں مکمل کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گنبد اسلامی فن تعمیر اور جدید انجینئرنگ کا خوبصورت امتزاج ہوگا۔
انہوں نے سنگ مرمر اور خطاطی کے کام میں تیز رفتار پیشرفت کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔