عابد چودھری: شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو ایک بار پھر چالان ٹارگٹ دے دیا گیا ہے، جس کے تحت وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ظفر عباس نقوی نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ لفٹر انچارجز بھی روزانہ 5 کے بجائے 10 چالان کریں گے۔
ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ لائسنس چیکنگ کیلئے وارڈنز باقاعدہ ناکہ بندی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چالان اور لائسنس ڈائری کی جانچ بھی کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت برتنے والے وارڈنز اور پٹرولنگ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سستی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کریں۔
ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ چالان ٹارگٹ پورا نہ کرنے والوں کیلئے فیلڈ میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔