ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکولوں میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری

اسکولوں میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول بند ہونے کے وقت طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول اوقات کے بعد طلبہ کو اکیلا چھوڑنے کے واقعات پر تشویش ہے، اس لیے تمام ادارے مکمل احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔

ہدایات کے مطابق ہیڈ آف انسٹی ٹیوشن کو تمام کلاس رومز اور دیگر جگہوں کی مکمل چیکنگ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ کوئی طالبعلم سکول میں رہ نہ جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹیچر یا اسٹاف ممبر کی ڈیوٹی لازمی لگائی جائے، اور عملہ اُس وقت تک سکول نہ چھوڑے جب تک تمام طلبہ کے محفوظ انخلا کی تصدیق نہ ہو جائے۔

مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کے سکول میں رہ جانے کے واقعات پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور سکول سربراہان کو ان ہدایات پر عملدرآمد کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ احکامات فوری طور پر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔