ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس اور ریسکیو اداروں نے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں 36 سالہ صابر علی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق صابر علی ٹریکٹر کو کونڈا لگاتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کا تعلق باغبانپورہ سے بتایا گیا ہے۔

دوسرے واقعے میں یکی گیٹ کے علاقے یکی پارک سے ایک 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد نے پارک میں سوئے ہوئے شخص کے گلے میں رسی ڈال کر اسے گھسیٹا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی جو پھول منڈی کا رہائشی تھا۔

تیسرے واقعہ  ڈیفنس بی کے علاقے میں پیش آیا جہاں 85 سالہ سکیورٹی گارڈ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی عبدالحق بہاولپور کا رہائشی تھا اور ڈیوٹی کے دوران طبیعت بگڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں واقعات کی قانونی کارروائی مکمل کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔