ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ کی لاہور واپسی، قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات مکمل

 پاکستان سپر لیگ کی لاہور واپسی، قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات مکمل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی واپسی کے ساتھ ہی شہر لاہور میں کرکٹ کا جوش و خروش دوبارہ بڑھ گیا ہے، جبکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن (پی ایس ایل 11) کے اہم میچز لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے اطراف پولیس اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ایونٹ کو پرامن اور کامیاب بنایا جا سکے۔