ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

PSL:ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا دو پلیئر ز سے متاثر

PSL:ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا دو پلیئر ز سے متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈیم میں شامل پاکستان ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پاکستان سپرلیگ 10 میں حسن علی اور صاحبزادہ  فرحان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہےکہ دونوں پلیئرز کو مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

  خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی کوشش اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے پرفارم کرنے اور  اپنی ٹیم کو جتوانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہوگی کہ وہ ان کھلاڑیوں پر نظر رکھیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کے لیےکارآمد ہوسکتے ہیں۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ جن پلیئرز کو آگے پاکستان سے کھیلنا ہے یا جن کو مجھے لیڈ کرنا ہے وہ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے۔

 انہوں نے براہ راست کسی نوجوان پلیئر کا نام تو نہیں لیا لیکن حسن علی اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کردیا کہ ان کی نظریں ان دونوں پلیئرز کی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہیں۔