سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 2 لاکھ 52 ہزار کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 2 لاکھ 52 ہزار کا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سونے کی قیمت دن با دن  آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے  کی نئی بلند ترین قیمت ہوگئی ہے۔دس گرام سونا 1286 روپے اضافے سے نئی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 221روپے ہوگئی ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کے اضافے سے 2411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 2780 روپے پر برقرار ہے۔