ضمنی انتخابات،سکیورٹی کیلئے آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی

ضمنی انتخابات،سکیورٹی کیلئے آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے  کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے ، پاکستان آرمی کے دستے  دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے اور پاکستان آرمی کے دستے  آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔