ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین ماڈل بازار کمپنی لگانے کا فیصلہ,وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین ماڈل بازار کمپنی لگانے کا فیصلہ,وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین ماڈل بازار کمپنی لگانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے باقاعدہ منظوری دیدی ، ملک افضل کھوکھر لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے۔
 ایم این اے ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین ماڈل بازار کمپنی لگانے کی سمری سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی۔ وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد اب یہ معاملہ کابینہ کے سامنے جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ انڈسٹریز ملک افضل کھوکھر کے چیئرمین ماڈل بازار کمپنی لگانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

Ansa Awais

Content Writer