سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکولوں کے بجلی کے بل میں 100 گنا اضافہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبہ کے تحت سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86 ہائر سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔لاہور کے 2 ہائر گرلز سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جن میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول وحدت روڈ اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گرین ٹاون شامل ہیں، ان کو بھی سولر پرمنتقل کیاجائے گا۔
سکولوں میں کنٹریکٹر کو سائٹ وزٹ کرانےکیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دیدیا، فوکل پرسن سکول میں سولر پینل لگوانے کیلئے کنٹریکٹر سے تعاون کریں گے۔فوکل پرسن تعینات نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔