غازی آباد،سوتیلاباپ درندہ بن گیا،  11 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش

Ghazia abad,step father,attempt to rape daughter
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوتیلے باپ کی 11 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش،بچی کی والدہ کی ڈیڑھ سال قبل ملزم شفیق سے شادی ہوئی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیاگیا،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ملزم شفیق نے رات کو سوتے ہوۓ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق بچی کے شور کرنے پر ملزم بچی کی والدہ سے جھگڑا کرکے فرار ہو گیا تھا،بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد تنویر نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔