باغبانپورہ،موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ،  شہری قتل

Baghban pura firing,citizen died
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)باغبانپورہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 50 سالہ شہری کو قتل کردیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ حاجی منظور گھر سے سکھ نہر چوک جانے کے لئے نکلا تھا کہ گھر کے قریب ہی دو موٹرسائیکل مسلح ملزمان نے منظور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،کمر پر فائر لگنے کے باعث منظور کو تشویشناک حالت میں شالیمار ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔