ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کے21افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیزمیں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرریما آفتاب کو ڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ سکس میں، ڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ سکس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہرمحمود کو ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز، ڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ احمد کو ڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈو آپریشنز تعینات کردیا گیا۔ 

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر جواد احمد کو چیف میٹروپولیٹن پلانر کی ڈسپوزل پرجبکہ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثررشید کوچیف انجینئرکی ڈسپوزل پربھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم علی کو ڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی میں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامرراشد کو چیف میٹروپولیٹن پلانرکی ڈسپوزل پر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکمل نیازی کو ای ایم ای ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کردیا گیا۔

تقرری کے منتظرچیف ڈرافٹسمین غیاث الدین کوچیف ٹاﺅن پلانرکی ڈسپوزل پر، پرائیویٹ سیکرٹری لیاقت علی کوڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ سکس میں، پرائیویٹ سیکرٹری محمد اسماعیل کو پی ایس ٹوایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز لگا دیا گیا۔ پرائیویٹ سیکرٹری کاشف شفیق کو ڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ تھری میں، پرائیویٹ سیکرٹری عبدالرزاق کوڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ فائیومیں لگا دیا گیا۔

پرائیویٹ سیکرٹری زہرابشیرکوچیف میٹروپولیٹن پلانرکی ڈسپوزل پر تعینات کردیا گیا، پرائیویٹ سیکرٹری محمد ندیم کو چیف ٹاﺅن پلانر کی ڈسپوزل پر، پرائیویٹ سیکرٹری مقصوداحمد کو ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ (پی ایچ ایس )میں ،پرائیویٹ سیکرٹری محمد شفیق کوڈائریکٹوریٹ آف ہاﺅسنگ سیون میں اورپرائیویٹ سیکرٹری نوشین اصغرکوڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات کردیا گیا۔

سٹاف افسراحسان علی کوسی اینڈآئی ڈائریکٹوریٹ میں،سٹاف افسر محمد حسنین رفیق کوڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں اورسٹاف افسراحسان سلیم کوڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی میں تعینات کر دیا گیا۔