ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزراء سے گاڑیاں واپس لینے کا آپریشن مکمل

سابق وزراء سے گاڑیاں واپس لینے کا آپریشن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سرکاری خرچ پر ملنے والی موجیں ختم ہو گئیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام سابق وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں۔
 محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سابق وزراء سے گاڑیاں واپس لینے کا آپریشن مکمل کر لیا۔ دوسری جانب تمام سابق مشیران اور سابق معاون خصوصی سے بھی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں، سابق پارلیمانی سیکرٹریوں سے بھی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ذرائع کے مطابق واپس لی گئی گاڑیاں نئے بننے والے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو دی جائیں گی۔