ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں مینارِ پاکستان جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ک وفد نے ڈپٹی کمشنز لاہور سے بند کمرہ میں میٹنگ کی جس میں پاکستان تحریک انصاف لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر نے شرکت کی۔