فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا معاملہ، ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

PML-N
کیپشن: PML-N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ( ن)  نے ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق  پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ افسوسناک واقعات پر بھی غور ہو گا۔ 

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا جمعرات 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کے حوالے سے قرارداد آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تحریک لبیک لاہور میں مسجد رحمۃ العالمین ﷺ سمیت ملک بھر سے دھرنے کو ختم کرے گی اور بات چیت اور مذاکرات  کا سلسلہ آگے بڑھایا جائےگا اور جن لوگوں کے خلاف فورتھ شیڈول سمیت مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer