سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کیلئے اہم فیصلہ

Teachers transfer posting and Ban Issue Resolved
کیپشن: Teachers transfer posting and Ban Issue Resolved
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کا ترقی پانے والےسینکڑوں  اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے یکم مئی کو تبادلوں پرسےپابندی اٹھانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ترقی پانے والےسینکڑوں  اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے یکم مئی کو تبادلوں پرسےپابندی اٹھانےکا فیصلہ کرلیا گیا ،ترقی پانے والے اساتذہ اپنی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 10مئی تک آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے ،درخواستیں یکم مئی سے دس مئی تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔

سی ای اوز کی ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کو بھی اپلائی کرنے کی اجازت ہوگی،صرف ٹیگ ہونے والے اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے ٹیگ نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹی سےرابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی پی آئی سکینڈری نے تمام اتھارٹیز کو قبل از وقت ترقی پانے والے تمام اساتذہ کو ٹیگ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مقررہ تاریخ پر اساتذہ کو کسی قسم کی دشواری  کا سامنا نہ کرنا پڑے۔