عامر لیاقت کا رمضان ٹر انسمیشن میں ناگن ڈانس، ویڈیو وائرل

عامر لیاقت کا رمضان ٹر انسمیشن میں ناگن ڈانس، ویڈیو وائرل
کیپشن: Aamir Liaquat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عا مر لیا قت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور  رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن پروگرام میں ناگن ڈانس کرتے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی،عا مر لیاقت نے بھا رت میں شادیوں پر شراب پی کر ناگن ڈانس کرنے والوں کو انہی کے انداز میں ڈانس کرکے خراج تحسین پیش کر نے کی کو شش کی ہے۔بلکہ وہ ان ڈانس کرنے والوں سے بھی دو چا ر ہاتھ آگے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 یا د رہے کہ کچھ رو ز قبل ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستانی خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے تھے،عامر لیاقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس کی لائیو نشریات کے دوران انہوں نے دوڑ کی سابق چیمپیئن نسیم حمیدکے ساتھ دوڑ لگائی۔جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کے لئےمڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے،گرنے کے بعد عامر لیاقت "باؤنڈری لائن" تک گھسٹتے ہوئے گئے۔

ویڈیوز سامنے آنے پرسو شل میڈیا صا رفین نے کہا کہ ایک حکمران جما عت کے ممبر قو می اسمبلی کی رمضان المبارک مبں ایسی اوچھی حرکتیں قا بل مذمت ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer