ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان صدر میں بھی کورونا گھس آیا،20اہلکار متاثر ،صدر کیسے ہیں؟

ایوان صدر میں بھی کورونا گھس آیا،20اہلکار متاثر ،صدر کیسے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں اب24لاکھ سے زیادہ افراد اس کا نشانہ بن چکے ہیں،ایک لاکھ 65 ہزار اموات ہوچکی ہیں،اموات اور مریضوں کی تعداد میں امریکا نمبرون ہے۔اب تک  6 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔
 

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید 7 مریض انتقال کر گئے ہیں، ایک مریض پنجاب میں اور ایک شخص کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا۔ملک میں مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 67، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور  اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اس وائرس نے چھوٹے سے چھوٹے ملازم،غریب شخص سے لے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی طاقتور شخصیات کو متاثر کیا ہے،برطانوی پرنس ،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن،نیدر لینڈ کی ملکہ،کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ،ایرانی وزیر صحت ،ارکان پارلیمان ،سندھ کے وزیر تعلیم تک کو اس کے گھائو لگ چکے ہیں۔

افغانستان کے صدارتی محل کے درجنوں ملازمین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ افغان صدارتی محل میں پہلے کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کوروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟یاد رہے 90 کی دہائی میں افغان صدر اشرف غنی کینسر کے باعث اپنے معدے کا کچھ حصہ کٹوا چکے ہیں۔افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer