باغوں کےشہر میں بارش کی پیشگوئی

باغوں کےشہر میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ موسمیات کےمطابق   باغوں کے شہر لاہور کا موسم جزوی آبر آلود رہے گا، دوپہر کےبعد شہر کے مختلف مقامات پربارش کا بھی امکان ہے اور پہلی بار صوبائی دارالحکومت لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
  محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہرکے بعد شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اورکم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب61  فیصد ریکارڈ  کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزشہرکا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 دو سری جانب  شہر کا موسم بدل گیا، فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار  لاہور میں   ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے  لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے  لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer