ڈی سی لاہور نے7 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا

ڈی سی لاہور نے7 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، سات سے گیارہ مئی تک شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی آفس میں ڈی سی سمیر احمد سید کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہناز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اے سی صاحبان، ڈی ڈی او ہیلتھ ، پولیس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سات سے گیارہ مئی تک کی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی سی سمیر احمد سید نے ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کے آغاز سے قبل ملازمیں کا ٹریننگ سیشن کرایا جائے۔ پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی اور17 لاکھ 71 ہزار سے زائد پابچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔