ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں عوام کو مزید مختلف طریقوں سے ریلیف فراہم کرے گی: شزا فاطمہ

حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں عوام کو مزید مختلف طریقوں سے ریلیف فراہم کرے گی: شزا فاطمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ عالمگیر سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔

 وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کی وزیر اعظم فیول ریلیف سکیم پر نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کر دیا گیا ہے، شہری اپنی حساس معلومات اور ڈیٹا کسی غیر مصدقہ شخص یا ذرائع کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہدایات پر پیٹرول ریلیف کے حوالے سے عائد کردہ سابقہ قدغن کو ختم کر دیا گیا ہے،حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں عوام کو مزید مختلف طریقوں سے ریلیف فراہم کرے گی،5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔ 

  شزا فاطمہ نے کہا کہ یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکل، رکشے، چنگ چی سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے،ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے،14 تا 19 ستمبر ساڑھے 17 لاکھ شہری سکیم میں شامل ہوئے،سکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو ایک روز میں 5 لاکھ 11 ہزار 961 شہری رجسٹرڈ ہوئے، 18 ستمبر سکیم میں رجسٹریشن کے حوالے سے مصروف ترین دن رہا،فیول ریلیف سکیم کے تحت 14 ستمبر کو 38 ہزار 974 رجسٹریشنز ہوئیں، 15 ستمبر کو 1 لاکھ 49 ہزار 412 اور 16 کو 3 لاکھ 49 ہزار 935 رجسٹریشنز ہوئیں،17 ستمبر کو 3 لاکھ 85 ہزار 406 اور 18 کو 5 لاکھ 11 ہزار 961 رجسٹریشنز ہوئیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ 800 سی سی گاڑیوں کے لیے 1 لاکھ 21 ہزار 991 فیول ٹوکن جاری کیے گئے،18 ستمبر کو 4 لاکھ 87 ہزار 196 فیول ٹوکن جاری کیے گئے، اب تک 6 لاکھ 55 ہزار 67 شہری فیول حاصل کر چکے ہیں،کسی بھی شکایات کے لیے 9771 پر رابطہ کر سکتے ہیں.

 رجسٹریشن کا عمل صرف بتائے گئے طریقے سے ہی کریں کریں، انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جتنا ہو سکتا ہے پیٹرول میں رلیف مہیا کریں۔