سٹی 42: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کا پانچواں دور شروع ہوگیا، حکومتی وفد مذاکرات کے لیے منصورہ پہنچ گیا۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان بھی شامل ہیں جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکرات کرے گی۔
جماعت اسلامی کے وفد میں قائم مقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل ہیں۔
جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہونے کی صورت میں 20 ستمبر کو سپر لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔