سٹی 42 : ملک بھر میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپےکم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی قیمت ایک ڈالرکم ہوکر 4 ہزار377 ڈالر فی اونس ہے۔