ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی

نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی گئی ۔

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے پنجاب کی یونین کونسلوں میں پیدائش اور وفات کے اندراج کا آغاز کردیا ہے۔ نادرا کے مطابق سیلاب کے باعث فی الحال یہ سہولت صرف جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں دستیاب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں اس حوالے سے انتظامی سرگرمیاں جاری ہیں بہت جلد وہاں بھی یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔