ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی کرکٹ کی طاقت، اتحاد اور نہ رکنے والے جذبے کا جشن مناتے ہوئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 آفیشل گانا ’برنگ اٹ ہوم‘ کے عنوان سے جاری کیا۔

 مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں جاری کیے گئے اس گانے کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو متحد کرنا ہے۔

 یہ گانا عالمی سطح پر قدم رکھنے والی ہر خاتون کرکٹر کے خوابوں اور جذبات کو سمیٹتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔