ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری، ماحول کو سنگین خطرات لاحق

شہر میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری، ماحول کو سنگین خطرات لاحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت؟ شہر میں درختوں کی کٹائی کے واقعات نہ رک سکے۔ ایک ہفتے کے دوران درخت کاٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

کینال روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے قریب دفاتر کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گرین بیلٹ پر لگے تنا آور درخت کاٹ دیے گئے۔ حالانکہ عدالت اور پنجاب حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد ہے۔

پی ایچ اے کی کمزور نگرانی کے باعث شہریوں نے درختوں کی کٹائی کو معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی گارڈن ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری نے درخت کاٹا، جبکہ چند روز قبل مغلپورہ میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز درختوں کی کٹائی ماحولیاتی آلودگی میں اضافے اور صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔