جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے 2025 کے موقع پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق پرائمری، سیکنڈری اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ اس اعزاز کے حق دار ہوں گے۔ ایوارڈز کے لیے ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نامزدگیوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ہیرو ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔