ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں لوٹ لئے

ہربنس پورہ: پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں لوٹ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی واردات، 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ہربنس پورہ میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں لوٹ لئے، پولیس یونیفارم میں ملبوس چار افراد نے شہری ندیم کے ساتھ شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی واردات کی
ملزمان چیکنگ کے بہانے گاڑی میں بیٹھے اور متاثرہ شہری کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔

واردات کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، ملزمان اغواء کرکے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔ 

ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست کو کال کرواکے پچیس لاکھ روپے منگوائے، مغوی کی کار میں موجود پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لیے، ملزمان نے اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب رقم منگوائی۔ 

 پولیس کے مطابق واردات کرنے والے افراد پولیس اہلکار ہیں یا وردی استعمال کی تفتیش جاری  ہے، متاثرہ شخص کے بیانات اور شواہد کی مدد سے حقائق سامنے لائے جارہے ہیں ۔