ملک اشرف : عدالتی اصلاحات کے ذریعے عوام کو فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری نے کی جبکہ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اصلاحاتی اقدامات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر عدلیہ پر اعتماد کی بحالی اور عام آدمی کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں کی جانے والی اس کوشش کو شرکاء نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے مستقبل قریب میں عدالتی نظام مزید فعال اور مؤثر ثابت ہوگا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App