ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت

جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان، سپریم کورٹ میں جلد اپیل دائر کریں گے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن امتیاز سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

پانچوں ججز جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 17 ستمبر کو چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer