ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے اس میچ میں بھی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، آل راؤنڈر عمائمہ سہیل اور ایمرجنگ بیٹر ایمان فاطمہ کو آج موقع دیئے جانے کی توقع ہے۔