قیصر کھوکھر : اندرون شہر کی بیس پرانی و تاریخی حویلیوں کی سُنی گئی، والڈ سٹی اتھارٹی نے سیاحت کیلئے مذکورہ حویلیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اندرون شہر کی تمام تاریخی حویلی کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون شہر کی بیس حویلیوں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ ان حویلی کو سیاحت کے حوالے سے تیار کیا جائے گا ۔ ان حویلیوں کو اصل حالت میں بحال کر کے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی ان حویلی کو مالکان سے خریدلے گی۔ حویلیوں کو مالکان سے خرید کر مرمت کیا جائے گا ۔محکمہ بلدیات نے اس منصوبے کی تائید کردی ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App