ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں مون سون کا سیزن مکمل طور پر ختم ہو چکا :ڈی جی پی ڈی ایم اے

صوبہ پنجاب میں مون سون کا سیزن مکمل طور پر ختم ہو چکا :ڈی جی پی ڈی ایم اے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مون سون کا سیزن مکمل طور پر ختم ہو چکا ۔اگلے 7روز کیلئے کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ن کے مطابق موٹروے ایم 5 پر 22 کلومیٹر تک علاقہ شدید متاثر ہے ،اڑتالیس گھنٹوں کے دوران یہاں پانی میں کمی آرہی ہے۔موٹروے کے 73 کلورٹس متاثر ہوئے ہیں لیکن اب پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے ۔
عرفان علی کاٹھیا  نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3جگہوں سے بریچ کیا گیا تھا ،سیلاب سے 4 ہزار 795موضع جات متاثر  جبکہ  47 لاکھ 23 ہزار 574 لوگ متاثر ہوئے۔
پنجاب میں مجموعی طور پر 500 ریلیف کیمپس بنائے گئے ،331ریلیف کیمپس متاثرین کیلئے کام کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث 123 افراد ہلاک ہو چکے،چوبیس ستمبر سے مکمل سروے شروع کر رہے ہیں ،24لاکھ 82ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے،سیلاب کے باعث 44 فیصد سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔